شاہین اور سرفراز کے درمیان نوک جھوک پر سوشل میڈیاپر تبصرے

شاہین اور سرفراز کے درمیان نوک جھوک پر سوشل میڈیاپر تبصرے

94 views

پی ایس ایل 6 کے 23 ویں میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی سوشل میڈیا پر بحث کی وجہ بن گئی، کچھ نے دیا شاہین کا ساتھ تو سابق کپتان کے حق میں بھی کرکٹ شائقین نے اٹھائی آواز۔

غانیہ نورین

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے 23 ویں میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دی تھی تاہم میچ میں پیش آنے والا یہ واقعہ زیادہ موضوع بحث رہا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا ٹائم لائن پر اس وقت سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی اور HarhalMainrespect کے ہیش ٹیگس ٹاپ ٹرینڈز ہے۔

اصل معاملہ کیا تھا؟؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں پیسر کے ایک باؤنسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی،بظاہر انھوں نے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر علیم ڈار نے معائنے کیلیے فزیو کو بلالیا۔

اس موقع پر سرفراز اور شاہین الجھتے نظر آئے،لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کیلیے واپس جانے کو کہا،محمد حفیظ نے سرفراز احمد سے بات کی پھر پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی۔

اننگز ختم ہونے پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی سابق کپتان سے بات کرتے نظر آئے،جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے،بعد ازاں انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعے کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی تکرار پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اپنی رائے کا اظہار کررہی ہے،جہاں کچھ صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنےآئے تو کچھ نے شاہین شاہ آفریدی جارحانہ مزاج کی حمایت کی۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *