بزرگ نما انسان درندہ صفت نکلا ، نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج

بزرگ نما انسان درندہ صفت نکلا ، نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج

489 views

منسلک مفتی عزیزالرحمن کی نازیبا ویڈیولیک کے معاملے سے متعلق پولیس نے بدفعلی کا شکارہونے والے نوجوان صابرشاہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔

غانیہ نورین

اسکول، جامعات ،کالجز ،شاہراہوں پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کے حراساں کرنے کے واقعات زد زبان عام تھے تاہم دینی تعلیم کی درسگاہوں پر ایسے واقعات کا عام ہونا معاشرے میں بگاڑ کی وجہ بنتا جارہا ہے۔

حال ہی میں 75سالہ بزرگ نما انسان کی غلاظت سے بھرپور ویڈیوز جب سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنی تو شیطان بھی شرما گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پرپولیس نے بدفعلی کا شکارہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق چند روزقبل مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیولیک ہونے کے بعد نوجوان صابرشاہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اورجان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔

درخواست کے مطابق مفتی عبدالعزیزالرحمن لاہورکے نگران اورمتولی تھے، 2013 میں جامعہ منظوراسلامیہ صدرلاہورمیں داخلہ لیا اورمسلسل تعلیم حاصل کرتا رہا۔ مفتی عبدالعزیزالرحمن نے مجھ سمیت ایک دوسرے الزام عائد کیا میں نے اپنی جگہ کسی لڑکے کو امتحان کے لئے بیٹھایا ہے، اپنی جگہ دوسرے لڑکے کو بیٹھانے کے الزام میں مجھے 3 سال وفاق المدارس سے امتحان دینا ممنوع قراردیا۔

ایف آئی آرمیں مزید کہا کہ مفتی عبدالرحمن نے میرے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات قائم کرکے امتحانات میں بحالی کا کہا۔ مفتی عزیز الرحمن اوران کے بیٹے الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن سمیت تین افراد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Content:Ghania Naureen
Source:Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *