aeroplanes 808x454

جہاز سے متعلق 4 ایسی حیران کن باتیں جو کردیں آپ کو حیران

130 views

آج ہم آپ کو ہوائی جہاز کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائے گے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

غانیہ نورین

ہوائی جہاز سائنسی دنیا کا وہ شاہکار ہے جس نے فاصلوں کو منٹوں میں بدل کر رکھ دیا، ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کیلئے میلوں کا سفر ، موسم کی سختی ، سفر کے دوران آئی مشکلات کو محض چند منٹوں میں سمیٹا ہی بلکہ ساتھ ہی آسان اور پرسکون بھی کردیا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے اس انوکھے شاہکار سے کئی راز بھی جڑے ہیں جن سے کئی افراد لاعلم ہے، آج ہم ہوائی جہاز سے متعلق چند ایسی باتیں جانیں گے جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

1 چکور کے بجائے اوول کھڑکیاں

گھر ، آفس ، دوکان جہاں جہاں نگاہ ڈالے، کھڑکیاں عموماً چکور ہوتی ہے۔ مگر جہاز کی کھڑکیاں ہمیشہ اوول شکل کی ہوتی ہے ،،،جانتے ہیں کیوں ؟؟ کیونکہ سائنسی نقطہ نظر کے مطابق جوں جوں ہم اونچے مقام پر جاتے ہیں ، ماحولیاتی دباؤ کم ہوتا جاتا ہے لیکن طیارے کے اندر ہوا کا دباؤ ایڈجسٹ ہوجاتا ہے تاکہ مسافر پرواز کے دوران راحت محسوس کرسکیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوائی جہاز کے کیبن کے اندر ہوا کا پریشر باہر کے ہوا کے دباؤ سے زیادہ ہوتا ہے۔

Shutterstock

چکور کھڑکیاں ہونے کی صورت میں یہ تناؤ صرف کونے پر مرکوز رہتا ہے، جہاں کھڑکیوں کے تمام کنارے نوے ڈگری پر ملتے ہیں جس سے جسم کو نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا ہوائی جہاز کو ونڈوز ایک بہتر شکل کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہوائی جہاز میں اوول شکل کی کھڑکیوں کا استعمال اس لیے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے مسافروں کو باہر بہتر نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

2 جہاز کے اندر ہتھوڑا

ہوائی جہاز سے متعلق چونکا دینے والی ایک اور بات یہ بھی ہے کہ جہاز کے اندر ہتھوڑا بھی رکھا جاتا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں پائلٹ ہتھوڑے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچا سکیں۔ مگر وہ ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟؟

یہ بھی ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

جہاز کے اندر ہتھوڑا موجود ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جس جگہ مسافر بیٹھتے ہیں وہاں دو جانب اندر داخل ہونے اور اندر سے باہر جانے کا راستہ ہوتا ہے مگر جس جگہ پائلٹ بیٹھتے ہیں وہاں سے باہر جانے کا صرف ایک دروازہ ہو تا ہے جو کہ مسافروں کے حصے میں جا کر کھلتا ہے۔

اب اگر ہنگامی صورتحال میں آپ کو طیارہ لینڈ کروانا پڑے تو مسافروں کو تو باآسانی نکال لیا جاتا ہے لیکن پائلٹ کے لئے اپنی جان بچانا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ایک ہی دروازہ ہوتا ہے باہر نکلنے کا جس کے باہر خود مسافر بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں اسی وجہ سے جہازمیں پائلٹ کی جگہ کے براپر میں ہتھوڑا رکھا جاتا ہے کہ فوری طور پر نکلنے کے لئے پائلٹ اس ہتھوڑے کی مدد سے سامنے کا شیشہ توڑ کر باہر نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کا سستا حال :ایئر کولر میں چھپے فائدے اور نقصانات

3۔ نیلی رنگ کی سیٹیں

ہوائی جہاز سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکثر جہاز کی نشستیں نیلی یا ہلکی رنگ کے رکھے جاتے ہیں کیونکہ ہوائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ نیلا اور کوئی بھی ہلکا رنگ گھبرائے ہوئے مسافروں میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔

Aviation regulator to investigate if aeroplane seats are getting too small  for the 'average American' | South China Morning Post

4۔ جہاز کی کھڑکیوں میں سوراخ

جہاز سے متعلق غور طلب بات یہ بھی ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں پرسوراخ بھی ہوتے ہیں۔ کیونکہ طیارے کی کھڑکی پر 3 مختلف شیشے، اندرونی جانب، بیرونی طرف اور درمیان میں نصب کیے جاتے ہیں۔ باہر کا شیشہ جہاز کے اندر اور باہر موجود ہوا کے دباؤ میں فرق کو برداشت کرتا ہے۔ جبکہ درمیان میں موجود شیشے میں ایک سراخ بنایا جاتا ہے جس کا اولین مقصد دونوں جانب پیدا ہونے والے دباؤ کے فرق کو متوازن کرنا ہوتا ہے۔

Why Airplane Windows Have Tiny Holes

بیرونی طرف اور درمیان میں نصب شیشے کے بیچ فاصلہ ہوتا ہے۔ اس فاصلے کی وجہ سے درمیان والے شیشے میں موجود شیشے کو ہوا کے دباؤ میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی میں اندر کی جانب نصب شیشے کا مقصد صرف مسافروں سے دونوں شیشوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: جانیے چین کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

Source: Hamariweb
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *