مقبول ترین فٹبالر پال پوگبا بھی رونالڈو کے نقش قدم پر

مقبول ترین فٹبالر پال پوگبا بھی رونالڈو کے نقش قدم پر

153 views

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر پال پوگبا نے بھی معروف وفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران اسپانسرز کیلئے رکھی جانے والی بیئر کی بوتل اُٹھا کر نیچے رکھ دی۔

غانیہ نورین

اسکائی اسپورٹس کے مطابق میونخ میں ہونے والے میچ میں جرمنی کو ایک صفر سے شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ قرار پانے والے پال پوگبا نے پوسٹ میچ نیوز کانفرنس میں رکھی بیئر کی بوتل کو ہٹا دیا تھا۔

پال پوگبا کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ویڈیو کلپ پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے تو اکثریت نے اس عمل کی تعریف کی ،  کچھ ایسے بھی تھے جو اسے اسپانسرز کے لیے نقصان دہ ٹھہراتے رہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فٹبالر پال پوگبا نے مسلمان ہونے کے ناطے ایسا کیا۔

اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے،یہ مذہب میرے لیے سب کچھ ہے، اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر شکر ادا کر سکوں۔

پال پوگبا نے کہا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا، میری ماں مسلمان تھی،لیکن ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے،  اسلام کا تشخص ایسا نہیں جیسا میڈیا میں دکھایا جاتا ہے، یہ ایک امن کا مذہب ہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پال پوگبا 2019 میں مسلمان ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے پڑیں کوکا کولا کی بوتلیں اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دیں اور پانی کی بوتل میڈیا کو دکھا کر بولا کہ ’پانی پیو‘۔

رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔

مزید پڑھیں: کوکا کولا نہیں پانی پیو، رونالڈو نے دیا مداحوں کو صحت بخش مشورہ

کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کو سپانسر کر رہی ہے، نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔

یوروز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *