ہندو انتہا پسند کا بزرگ مسلمان شہری پر تشدد، داڑھی بھی کاٹ دی

ہندو انتہا پسند کا بزرگ مسلمان شہری پر تشدد، داڑھی بھی کاٹ دی

97 views

بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے، عمر کا بھی لحاظ بھی بھولا بیٹھے، معمر بزرگ شہری پر تشدد کرڈالا جبکہ تشدد کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے داڑھی بھی کاٹ دی۔

غانیہ نورین

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان شہریوں پر تشدد روز کا معمول بن گیا، نوجوانوں پر دن دیہاڑے لاٹھیوں سے حملے آئے دن جاری رہتے ہیں ، مسلم خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی ہر زد زبان عام ہے تاہم ہندو انتہا پسند غنڈوں نے مسلمان بزرگ شہریوں کا بھی لحاظ کرنا چھوڑدیا۔

بھارت میں مسلمان نفرت ، ڈر ، خوف اور پرتشدد احتجاج ، ہندوتوا نظریے ، فسردہ رسم و رواج، ہجوم میں قتل و غارت اور گائے کے نام پر خون ریزی سے براہ راست حادثات کا شکار ہیں۔

مردی سرکار کا ایک ہی مقصد ہے کہ بھارتی مسلمان اسلام سے دستبردار ہوجائیں اور داڑھی ، ٹوپی ، برقعہ اور شلوار قمیض جیسے اسلامی تشخص کو ترک کردیں ،حال ہی میں ایک اور واقعہ رونما ہوا،  ریاست اترپردیش میں ہندتوا کے غنڈے عمر رسیدہ مسلمان کو گھر چھوڑنے کے بہانے جنگل میں لے گئے ۔

مزید پڑھیں: بھارتی غنڈوں کے بہیمانہ تشدد سے مسلمان جیم ٹرینر ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگل میں لے جانے کے بعد غنڈوں نے مسلم شہری سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا، انکار کرنے پر بری طرح مارا پیٹا، داڑھی کاٹ دی۔

تشدد سے مسلمان شہری کے جسم پر نیل پڑگئے۔ 72 سالہ عبدالصمد خود پر ہوئے ظلم کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، بھارت میں مسلمانوں پر تشدد معمول بن چکا ہے ،انتہا پسند بھارتی کئی مسلمانوں کی جان لے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *