غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دوسرا روز

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دوسرا روز

92 views

حماس کے آتشی غباروں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقوں پر پھر بمباری کی ہے اور تازہ کشیدگی سے گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

غانیہ نورین

ڈی ڈبلیو کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 17 جون جمعرات کی دیر رات، ”حماس کی جانب سے ہونے والے آتشی غباروں کے حملوں کے جواب میں ” غزہ پر فضائی بمباری کی ہے۔ اسرائیلی حملے اتنے زوردار تھے کہ غزہ سٹی میں بھی ان کی آوازیں سنی گئیں تاہم  فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو پا یا ہے کہ اس حملے میں جانی و مالی نقصان کتنا ہوا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کے روز بھی علی الصبح غزہ شہر اور خان یونس کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا اور مسلسل دوسرے روز بھی رات میں بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ ماہ فریقین کے درمیان گیارہ روز کی لڑائی کے بعد جنگ بندی ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ:11روز سے جاری جنگ،حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا فیصلہ۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

مئی کے مہینے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی محدود پیمانے کی جنگ میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 13 افراد اسرائیل میں مارے گئے تھے۔ پھر مصر کی ثالثی کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔

تاہم اب یہ کہا جا رہا کہ حماس نے غزہ میں بہت سے ایسے کارکنان کو جمع کر لیا ہے جو گزشتہ چند روز سے آگ بھڑکانے والے غبارے اسرائیل میں مسلسل بھیج رہے ہیں اور اسرائیل اس کا جواب فضائی حملوں سے دے رہا ہے اور انہیں جاری رکھنے کی بات بھی کہی ہے۔ اس کی وجہ سے جنگ بندی کا معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

Source:DW
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *