والد کی محبت: شفقت اور عنایت کا خزانہ

والد کی محبت: شفقت اور عنایت کا خزانہ

66 views

ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب
پڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد والد سے محبت کا اظہار ہے۔

صبحین عماد

باپ وہ ہے جو زندگی کے بڑے بڑے سبق چھوٹی چھوٹی باتوں سے سکھا دیتے ہیں۔ ایک باپ زندگی کے بڑے بڑے سبق کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں سے بچوں کو سکھادیتے ہیں۔مائیں بچوں کے لاڈ اٹھاتی ہیں، تو والد جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

 دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھاتے ہیں۔ باپ کی تربیت ایسی کہ بچوں کو محسوس بھی نہ ہو ، اور وہ زندگی کے بڑے بڑے سبق ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے سیکھ جائیں۔

امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس یوم کو منانے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو ’’فاردز ڈے‘‘ قرار دیا ۔

سن 1972 میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا جس کے بعد سے ہر برس جون کا تیسرا اتوار دنیا کے 58ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کیلئے تحائف خریدتے ہیں، انہیں کارڈز بھی پیش کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ باپ ہی تو ہے جو زندگی میں لڑکھڑانا اور پھر سنبھل جانا، صرف ایک سائیکل رائیڈ سے بھی سکھادیتے ہیں۔ جب کوئی سخت الفاظ میں ڈانٹ دے تو کاندھے پر بابا کا مضبوط ہاتھ بڑا حوصلہ دیتا ہے۔بابا تو آئس کریم سے ہی قربانی دینا سکھادیتے ہیں۔اور بابا کے ساتھ گذرا ہر سنڈے فن ڈے بن جاتا ہے۔پیار کرنے والے ، حوصلہ بڑھانے والے ہر غم کو خود پر سہنے والے  اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے تمام فادرز کو ہیپی فاردرز ڈے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *