دنیا کا تیسرا بڑا ہیرہ کس ملک میں دریافت ہوا؟؟؟

دنیا کا تیسرا بڑا ہیرہ کس ملک میں دریافت ہوا؟؟؟

129 views

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا میں دریافت ہوا جس کا وزن 1,098 قیراط ہے۔

غانیہ نورین

مضبوطی اور ہمت کی علامت سمجھنے کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھر ہیرے کو زیوراور جواہرات کیلئے ایک مخصوص مقام حاصل ہے، ناقابل تقسیم یہ پتھر دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، 25 ممالک میں اس کی کانیں پائی جاتی ہے جہاں معمولی ہیرے سے لیکر نایاب ہیروں کا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔

افریقا میں ہیروں کیلئے مشہور ملک بوٹسوانا بھی انہیں میں سے ایک ہے جہاں حال ہی میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1098 قیراط ہے۔

بوٹسوانہ ہیروں کی وجہ سے ایک مشہور ملک ہے جہاں ڈیسوانہ کمپنی ایک عرصے سے ہیرے نکال رہی ہے۔ اس کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہیرا ملا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا کہا جارہا ہے۔

Botswana President Mokgweetsi Masisi holds the diamond in Gaborone, on June 16, 2021

اس سال یکم جون کو یہ ہیرا ملا ہے جسے فوری طور پر صدر موگویتسی ماسیسی کےسامنےبھی پیش کیا گیا۔ ڈیبوسوانہ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرمسٹرونگ نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے، یہ بہت غیرمعمولی اور نایاب ہے اور پوری قوم کے لئے ایک پرامید خبر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجراسود: جدید ترین ٹیکنالوجی سے لی گئی”جنت کے پتھر”کی عکس بندی

ابھی تک اس ہیرے کا نام نہیں رکھا گیا ہے جس کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔ واضح رہے کہ جس کمپنی نے اسے دریافت کیا ہے وہ ہیروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ادارے ’ڈی بیئرز‘ کا ہی حصہ ہے۔

Diamond being measured

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا جو 3106 قیراط کا تھا اسے ’کلینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانہ ہے سے ملا ہے۔ یہ ہیرا ٹینس بال کے برابر ہے اور 2015 میں ہاتھ آیا تھا۔

بوٹسوانہ افریقہ بھر میں ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور ڈیبسوانہ کمپنی جو بھی ہیرا فروخت کرتی ہے اس کی 80 فیصد رقم حکومت کو ملتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے سال 2020 سے اب تک وہاں کے ہیروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Source: Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *