imran khan 2 808x454

 پشاوری چپل اور ڈیپ اسٹیٹ: Absolutely Not

208 views

دو ٹوک اعلان  صاف انکار  پاکستان کا فیصلہ قوم کی آنکھیں اپنے وزیر اعظم کی جانب کان سماعتوں کے منتظر  اور  وہ خبر آگئی جس نے  پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے  اور وہ خبر ہے۔

“وزیرِ اعظم پاکستان کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار”

فہمیدہ یوسفی

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی ٹی وی ’’ایچ بی او‘‘ کے پروگرام ایگزیوس میں اینکر جوناتھن سوان کو  دوران انٹرویو پاکستان کہ دوٹوک موقف سے آگاہ کرتے ہوۓ  پاکستان کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار  کردیا ۔

جوناتھن سوان نے  عمران خان سے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ایک اور خواب تعبیر ہونے کے قریب

اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کے لیے کوئی اڈہ نہیں دیں گے”‘‘

کیا پاکستان  امریکا کو زمینی اور فضائی راستہ فراہم کررہا ہے۔

گذشتہ  کچھ دنوں سے پاکستانی اور غیرملکی میڈیا میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ پاکستان  ایک بار پھر امریکا کو زمینی اور فضائی راستہ فراہم کررہا ہے  تاہم  اس ان غیر مصدقہ اطلاعات کی  دفترخارجہ نے تردید کرتے ہوۓ کہا تھا کہ کہ اس حوالے سے جاری قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ ہیں اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 2001 کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی مواصلات اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشنز کے لیے تعاون کا فریم ورک طے ہے اور اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔

 جبکہ سینیٹ میں شاہ محمود قریشی نے بھی  اس خبر کو من گھڑت  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر بے بنیا د ہے اور مزید یہ کہا تھا کہ  عمران خان کے ہوتے ہوئےکوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا ۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرعوام کے دل جیتنے میں کامیاب

اس کے علاوہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھی انہوں نے واضح الفاظ میں اس خبر کی تردید کی تھی۔

امریکی صٖحافی  کے ساتھ انٹرویو کے دوران خان صاحب  روایتی شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس تھے بلکہ انہوں نے  اپنی پسندیدہ پشاوری چپل  بھی پہن رکھی تھی  جوسمجھنے والوں کے لیے ایک اشارہ تھا ۔

Absolutely not': PM Imran Khan on giving Pakistani bases to US for Afganistan operations

یہ  سوال  کہ کیا پاکستان ایک بار پھر امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیگا  کیا پھر سی ایک بار پھر پاکستان سے ڈرون اڑینگے یہ   امریکی صحافی کی سوچ نہیں تھی ۔

بلکہ دنیا چلانے والے امریکی ٹھنک ٹینک ” ڈیپ اسٹیٹ ” کی سوچ ہے۔

جنہیں  یہ توقع ہی نہیں تھی کہ ایک کرپشن زدہ مقروض ملک کا مگر  خوددار سربراہ اندرونی، بیرونی دباؤ کے باوجود وقت کے ان فرعونوں کو اپنی پشاوری چپل کی نوک پر رکھتے ہوئے کہے گا  ۔

AbsolutelyNot

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑدیا

Content: Fahmidah Yousfi

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *