elephant 808x454

ہاتھی غصے میں آپے سے باہر، دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا

53 views

تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی بنا زبردستی کا مہمان ، دیوار توڑ کر گھر کے باورچی خانے میں جا گھسا، چیزیں بھی اتھل پتھل کرڈالی۔

ترتیب و تدوین : غانیہ نورین

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں بھوکا ہاتھی گھر کی دیوار توڑ کر باورچی خانے میں داخل ہوا اور چاولوں کا بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔

شور سے گھر کے مکین کی آنکھ کھلی تو وہ باورچی خانے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہاتھی کو دیکھ کر ڈر گئے، شہری نے گھر کا کباڑا کرنے والے ہاتھی کو بھگانے کی ہمت نہ کی بس بے بسی کے عالم میں ویڈیو بناتا رہا۔

اہلخانہ کے مطابق ہم نے مقامی وائلڈ لائف افسران سے بات کی، انہوں نے ہمیں بتایا کہ کھانا باورچی خانے میں نہ رکھیں کیونکہ اس کی خوشبو ہاتھیوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے لہٰذا ہم نے ان کے مشورے پر عمل کیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ دیوار کی مرمت کے لیے 50 ہزار بٹ لاگت آئے گی، ہاتھی کو اس طرح دیکھ کر ہم خوفزدہ ہوگئے لیکن ابھی بھی ڈر ہے کہ وہ دوبارہ واپس نہ آجائے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک اندازے کے مطابق دو ہزار ہاتھی جنگل میں رہتے ہیں اور اکثر اوقات وہ سڑکوں اور دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں۔

source: ARY News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *