karachi kings 808x454

کراچی کنگز پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھارمار

187 views

پشاور زلمی کے ہاتھوں دفاعی چیمپیئنز کراچی کنگز کی ہار نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھارمار کردی۔

غانیہ نورین

راوا نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ابو ظہبی میں ہونے والا پی ایس ایل کا پہلا ایلیمنٹری میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا، جہاں زلمی نے دفاعی چیمپیئنز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

وہیں سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور میچ نے اختتام پر کئی یادگار لمحات بھی دیئے،جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جبکہ کئی صارفین نے کنگز کی ہار پر دلچسپ تبصروں اور میمز کی دوکان کھول ڈالی۔

خیال رہے کہ  کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے 176رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کی 38گیندوں پر77رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور10 چوکے لگائے اور مین آف دی میچ رہے۔

کامران اکمل نے 13 رنز، امام الحق11، خالد عثمان 17 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔

کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

Source: Social media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *