kidss 808x454

بچے پیدا کرو اور پیسے کماؤ ،بھارتی ریاست نے کیا بڑااعلان

159 views

بھارتی ریاست میزورام کی حکومت نے زیادہ بچوں کے والدین کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کردیا ہے۔

غانیہ نورین

اس وقت بڑھتی ہوئی آبادی پوری دنیا کیلئے سنگین صورتحال بنتی جارہی ہے جس کے باعث کئی مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ موذی امراض کی وباء ، گلوبل وارمنگ ، معاشی اور سماجی مسائل بھی زیادہ آبادی کے سبب ہے۔

دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے جہاں کچھ ریاستیں آبادی پر قابو پانے کی پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے وہیں بھارتی ریاست میزورام کی حکومت نے زیادہ بچوں کے والدین کو انعام دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ چل بسا

نجی ٹی وی کے مطابق شمالی ریاست میزورام کے کھیل کے وزیر رابرٹ روماویا نے اپنے حلقے میں زیادہ بچوں والے والدین کے لیے ایک لاکھ بھارتی روپے، ٹرافی اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے بچے ہونے پر یہ انعام دیا جائے گا۔

ٓاس موقع پر رابرٹ روماویا نے مزید کہا کہ زیادہ بچوں والے والدین کو انعام سرکاری خزانے سے نہیں دیا جائے گا بلکہ ان کے بیٹے کی ایک تعمیراتی کنسلٹنسی فرم انعامات کے لیے رقم فراہم کرے گی۔

وزیر کھیل نے اپنے موقف کی تائید میں کہا کہ ریاست میں بانجھ پن میں اضافے اور آبادی میں مسلسل کمی تشویشناک ہے جس سے مختلف قبائل اور برادریوں کی بقا خطے میں پڑ گئی جب کہ کئی شعبوں میں طریقی کے لیے ریاست کی آبادی میں اضافہ ناگزیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ 2011 کی مردم شماری میں میزورام کی آبادی 10 لاکھ 91 ہزار 14 تھی یعنی 21 ہزار 87 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر محیط اس ریاست میں فی اسکوائر کلومیٹر 52 افراد رہتے ہیں۔ میزورام بھارت میں آروناچل پردیش کے بعد سب سے کم آبادی والی ریاست ہے۔

Source: Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *