WhatsApp Image 2021 06 24 at 8

گوادر میں پاک بحریہ کا سیلنگ کیمپ اختتام پذیر

23 views

گوادر میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام سیلنگ کیمپ اختتام پذیرہوگیا ۔ کیمپ کی اختتامی تقریب گوادر پورٹ پر منعقد ہوئی۔ کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والا یہ کیمپ 17 سے 23 جون تک منعقد ہوا جس میں گوادر کے مختلف مقامی اسکولوں کے کل 65 طلباءنے شرکت کی۔ یہ کیمپ پاک بحریہ کے زیراہتمام حکومت بلوچستان ، نیول اینکریج گوادر ، میر عبد الغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ اور پی سی ہوٹل گوادر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران واٹر اسپورٹس کی اہمیت اور گوادر میں سیلنگ کیمپ کے انعقاد کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں واٹر اسپورٹس مقابلوں کے لئے سیلنگ کیمپ کا انعقاد ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے کیمپ کے شرکاء میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب میں بڑے پیمانے پر مقامی افراد نے شرکت کی۔

 

Source Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *