pz v ms 808x454

چیمپیئن ملتان سلطانز: وہ آئے اور چھا گئے نشہ چھاگیا ہے کس کا؟؟؟

201 views

ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز نے چیمپیئن کا تاج پہن لیا۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ لیگ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطان کی ٹیم پہلی بار فائنل کا حصہ بنی اور پشاور زلمی کو باآسانی سے شکست دیتے ہوئے حقیقی معنوں میں ایونٹ کا سلطان بنی۔

پی ایس ایل 6 چیمپیئن

پی ایس ایل 6 کی ٹرافی جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کو مبارکباد کا تاندہ باندھ گیا جہاں سوشل میڈیا صارفین ملتان سلطان کی محنت کو سراہتے ہوئے نظر آئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کشمیر کمیونٹی چیئرمین شہریار آفریدی نے بھی مبارکباد دی۔

پی ایس ایل

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن زازئی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ بلیسنگ مزاربانی نے حاصل کی جبکہ صہیب مقصود نے ان کا کیچ لیا۔

اس کے فوری بعد کامران اکمل بھی 36 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی جوناتھن ویلز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راؤمیں پاؤل تھے جنہوں نے 23 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ بھی بلیسنگ مزاربانی کے حصے میں آئی۔

پشاور زلمی کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے، انہوں نے 48 رنز بنائے جبکہ سہیل تنویر کی گیند پر عمران طاہر نے ان کا کیچ لیا۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز:پی ایس ایل سے باہرمگر دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب

ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر نے اپنی جادوئی گیندوں سے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو سنبھلنے نہیں دیا، انہوں نے اپنے اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے اوور میں زلمی کے کھلاڑٰی شرفین ردرفورڈ 18، وہاب ریاض صرف ایک جبکہ محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئے۔

اس کے فوری بعد عمران خان نے عماد بٹ کو کیچ آؤٹ کرا کے واپس بھجوا دیا، انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران خان اور بلیسنگ نے دو، دو جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے کیا، جبکہ حریف ٹیم پشاور زلمی کی طرف سے پہلا اوور ثمین گل نے کیا۔

ملتان سلطانز کو پہلا نقصان 9 ویں اوور میں اٹھانا پڑا، شان مسعود 37 سکور بنا کر محمد عمران کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد عمران نے محمد رضوان کو بھی پویلین بھیجا، کپتان کی اننگز 30 تک محدود رہی۔

تیسری وکٹ کے لیے صہیب مقصود اور روسو نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے اور حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 98 رنز کی شراکت داری بنی۔

روسو 21 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بیٹسمین نے باری میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اگلی ہی گیند پر ثمین گل نے چارلس کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

ملتان سلطان نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ صہیب مقصود 65 جبکہ خوش دل شاہ15 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عمران اور ثمین گل نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے بعد پشاور زلمی نے عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو کھلایا جبکہ ملتان سلطانز نے سکواڈ کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھارمار

پشاور زلمی اسکواڈ

وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان، محمد عمران۔

ملتان سلطانز اسکواڈ

محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔

مزید پڑھیں: جب سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں نمبرون باؤلر نہیں بن سکا

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *