10 13 808x454

رنگت پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ زرنش خان نے کھری کھری سنا دی

62 views

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل زرنش خان نے رنگت پر تنقید کرنے والوں کو مو توڑ جواب دے دیا۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں بد قسمتی سے رنگ نسل رنگ روب کا فرق ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کا شکار ایسا نہیں کہ کوئی خاص طبقہ ہو تاہم شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی متعدد اداکاروں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے

حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

زرنش خان کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو جہاں بہت سے لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے وہیں بہت سے سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے اداکارہ کی رنگت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

زین نامی صارف نے ادکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے زرنش خان کے سفید لباس زیب تن کرنے پر ان کے لباس اور پیروں کی رنگت پر تنقید کی۔

 

صارف کے جانب سے کی جانے والی  تنقید پر اداکارہ نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا براون ہونا گناہ ہے۔

اداکارہ کے اس جواب پر صارف نے کہا کہ آپ تو ناراض ہی ہو گئیں اور مختلف گورے رنگت کی کریم استعمال کرنے کا مشورے دیتے ہوئے کہا کہ خود کو ثابت کریں آپ بھی گوری ہو سکتی ہیں۔

جس کے جواب میں اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ رنگ روپ اللہ کی دین ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے کیونکہ حسن لوگوں اور چیزوں میں نہیں ہوتا۔

زرنش خان نے مزید کہا کہ حسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے

source: Bol  news
conetent:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *