mutton karahi 808x454

مٹن کڑاہی نہ ہونے پر دولہے نے شادی سے انکار کردیا

179 views

دلہن والوں کی جانب سے باراتیوں کو کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر دولہا ناراض ہوگیا، بارات واپس لیجا کر دوسری خاتون سے شادی رچالی۔

غانیہ نورین

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ جہیز میں قیمتی سازو سامان، زیورات، موٹرسائیکل ، گاڑی یا پھر نقد رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے جسے اگر دلہن والے پورا نہ کریں تو بارات واپس لوٹ جاتی ہے مگر کیا آپ نے یہ سنا ہے کہ کھانے میں مٹن کڑاہی نہ ہو تو دولہا شادی سے انکار بھی کرسکتا ہے؟؟

ہے نا عجیب مطالبہ؟؟  مگر ایسا انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اوڈیشا کے ضلع جے پور میں پیش آیا جہاں دلہن والوں کی جانب سے باراتیوں کو کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر دلہا بارات واپس لے گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت : کورنا کی سنگین صورتحال دوران انوکھی شادی کے چرچے

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب باراتیوں کو حسب وعدہ کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہیں کی گئی۔ 27 سالہ دلہا رماکانت پترا اس پر نا صرف ناراض ہوگیا بلکہ شادی سے ہی انکار کردیا۔

دلہن والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلہا مسلسل جھگڑا کرتا رہا اور بارات واپس لے گیا۔ باراتی اپنے ایک عزیز کے گھر ٹھہرے اور راستے میں پڑنے والے ایک گاؤں کی لڑکی سے دلہا کی شادی کروا کر واپس اپنے گاؤں لوٹے تاکہ بارات خالی واپس آنے کا طعنہ نہ ملے۔

ادھر دلہن والوں نے اس معاملے پر پولیس سے رجوع کرلیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا دوسری شادی کر چکا ہے اور اب صلح صفائی کی بھی گنجائش نہیں بنتی۔

خیال رہے کہ بھارت میں حالیہ چند دنوں میں عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر بارات واپس لے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ مزید پڑھیں: خوشبوؤں کا شہر پیرس محبت کی شادی کرنے والوں کے لیے بدشگن

Source:Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *