mango1 808x454

دنیا کے مہنگے ترین آموں کیلئے سیکیورٹی گارڈز رکھ دیے گئے

167 views

دنیا کے مہنگے ترین آموں کی حفاظت کیلئے بھارتی جوڑے نے ایک انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔

غانیہ نورین

یوں تو بھارت کے نامور سیاستدان اور معروف فنکاروں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور وی آئی پی پروٹوکول رکھے جاتے ہیں مگر آپ نے کبھی موسم گرما کی سوغات رسیلے آموں کیلئے محافظ رکھنے کا سنا ہے؟؟؟

جی ہاں ،،،آموں کیلئے سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا ایسا ہی انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں بھارتی جوڑے نے اپنے باغوں میں آموں کی نایاب نسل کے درخت لگائے۔

ان نایاب آم کے درختوں کی خبر وائرل ہونے کے بعد کچھ مقامی چوروں نے پھل چرانے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ان درختوں کی سیکیورٹی بڑھائی دی گئی اور 4 سیکیورٹی گارڈز اور 6 کتوں کو نایاب پھل کے درختوں کی حفاظت کیلئے رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان میں کاشت کیے جانے والے یہ آم بھارتی شہری نے اپنے فارم میں اگائے ہیں، میاز نامی سرخ آم دنیا کے مہنگے ترین آم تصور کیے جاتے ہیں۔ اس سرخ آم کو بھارت میں 21 ہزار روپے میں دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اس مہنگے ترین آپ کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریبا چھ لاکھ روپے فی کلو تک گئی تھی۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *