3 15 808x454

عامر لیاقت اب وزیر اعظم بن کر کیا کرنا چاہتے ہیں انکشاف کردیا۔۔

37 views

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے شادیوں کے علاوہ ایک انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

صبحین عماد

تفصیلات کے ساتھ ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت جو اپنے متنازع بیانات اور شادیوں کے حوالے سے اکثر ہی خبروں میں نظر آتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ویب سائٹ کی جانب سے کئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کیا گیا، ‘آپ نے کالم بھی لکھے، ڈراموں میں بھی کام کرلیا اور طویل عرصے سے ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں آخر اپنے آپ کو آپ کیا کہلوانا چاہتے ہیں؟

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ خان ان کے دفتر پہنچ گئیں،پولیس سے بدکلامی۔۔

 سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے بے ساختہ جواب دیا کہ وزیراعظم پاکستان! انشااللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آپ کی خواہش ہے؟۔جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بننے کی میری یہ خواہش اس لئے ہے کیوں کہ میں کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، الگ سے ضد میں آکر ٹھیک نہیں کرنا چاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔

 یہ پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی ،مگر کب اور کس سے ۔۔؟؟

 میزبان نے جب پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ان کی شادیوں سے متعلق سوال کیا تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب ہی کرتے ہیں اس کا تو سوال ہی نہیں کرنا چاہئے، جب کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ایک جرات کی بات ہے، اگر ایک آدمی 20 سال بعد دوسری شادی کر رہا ہے تو کسی شوق سے تو نہیں کر رہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب میں کیا جواب دوں اس بات کا، وہ میری بیوی تھیں جس کی بنیاد پر میں ان کی عزت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں اس لئے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔

عامرلیاقت نے کہا کہ دوسری اہلیہ بھی میرا لباس ہیں اگر کوئی سوچے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات کروں گا یا کوئی تہمت لگاﺅں گا۔ میں زندگی بھر ایسا نہیں کروں گا لیکن میری کسی بھی قسم کی تیسری شادی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت  ان ہی کی جماعت تحریک انصاف کی حکومت ہے اور عمران خان وزیر اعظم ہیں۔عوامی حلقوں نے عامر لیاقت کی اس خواہش پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

source: 24 News
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *