8 13 808x454

حریم شاہ کی شادی،یہ گھڑی کس کی ہے؟؟؟ سارے وزرا نشانے پر ۔۔

125 views

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے بعد شوہر سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا تاہم وزرا اب بھی نشانے پر ہیں ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شادی کی خبروں کے بعد معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نا جوڑا جائے کیونکہ اس سے قبل وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں تھیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اب تک جتنے لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی رہی ہوں وہ محض پروموشن کیلئے تھا اور ضروری نہیں پروموشن کی غرض سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق بھی ہو اور اب جب ہے تو میں اقرار کرچکی ہوں

دوسری جانب حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکن سے شادی کی خبروں نے سارے ہی وزرا کو شک کے دائرے مین لا کھڑا کیا ہے

خیال رہے گزشتہ روز حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں آئی تھیں جس کے بعد صارفین میمز کے طور پر مختلف لوگوں کے ساتھ حریم شاہ کا نام جوڑ رہے تھے جس پر وزرا بھی اپنی صفائیاں دینے پر مجبور ہوگئے ہیں

 

ک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی معمہ بن گئی، سعید غنی اور اور مرتضیٰ وہاب نے صفائی پیش کردی

 مزید پڑھیں: حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے کس رکن سے شادی کرلی ۔۔؟؟

جب کہ ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے حریم شاہ کی شادی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔

سوال پوچھا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہے؟ جس سے حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیاَ؟ تاہم سعید غنی نے مسکراتے ہوئے جواب میں ہاتھ اٹھاکر انگوٹھی سے خالی اپنی انگلیاں دکھائیں اورگھڑی کا بھی نظارہ کرواکرصفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں۔

ایک اور پریس کانفرنس میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے میڈیا کی جانب سے یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی اپنے دونوں ہاتھ کیمروں کے سامنے کرکے اپنی صفائی پیش کر ڈالی۔

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

source: Express News
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *