6 16 808x454

سجاد علی نے نور جہاں کی غزل گا کر یادیں تازہ کردی۔۔

105 views

پاکستان کے معروف،اور نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی نے پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ملکۂ ترنم، میڈم نور جہاں کی غزل گا کر پرانی یادیں تازہ کردی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ  گلوکار سجاد علی سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے ہیں مگر جب کبھی کوئی پوسٹ کرتے ہیں تو اس پر آنے والے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس بتاتے ہیں کہ سجاد علی کو اُن کے مداح کتنا چاہتے ہیں۔

سجاد علی کی جانب سے گزشتہ شام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی ایک غزل گا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

سجاد علی کا اپنے مداحوں سے کہنا ہے کہ ابھی انہیں ایک غزل یاد آ گئی ہے تو اُنہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔

سجاد علی کا ویڈیو کے کیپشن میں بتانا تھا کہ میڈم نور جہاں کی گائی ہوئی یہ غزل استاد نظرحسین کی جانب سے کمپوز کی گئی تھی جبکہ اسے ضیاء جالندھری نے لکھا تھا۔
 مداحوں کا سجاد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ نے میڈم نور جہاں کی غزل گا کر اُن کے پرستاروں کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

source:

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *