windows11 808x454

مائیکرو سافٹ کی ونڈوز 11 میں کون سے فیچرز شامل ہوں گے؟

80 views

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کی لانچنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ونڈوز 11 کے نئے فیچرز سے متعلق چہ مگوئیاں کی جاری ہے۔

غانیہ نورین

کچھ دن قبل مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا ٹائم لائن سمیت ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والی ویب سائٹ پر نئے آپریٹنگ سسٹم کے فیچرز سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اینڈرائڈ ایپس

وینڈوز 11 کی سب سے نمایاں سہولت یہ ہے کہ ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس بھی چلیں گی۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ ونڈوز 11 میں اینڈرائیڈ ایپس لانے کے لیے ایمیزون کے ایپ اسٹور کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ ایپس نئے ونڈوز اسٹور میں شامل ہوں گی اور انہیں نہ صرف ٹاسک بار میں لگایا جا سکتا ہے بلکہ عام ونڈوز ایپس کے ساتھ ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سال 2020: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کامیاب ترین موبائل ایپلیکیشنز

مائیکرو سافٹ انٹیل کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہا ہے تاکہ انٹیل برج ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے حقیقت کا روپ دے، گو کہ اینڈرائیڈ ایپس اے ایم ڈی اور اے آر ایم سے لیس کمپیوٹرز پر بھی خوب چلتی ہیں۔

Android apps and Windows 11: Here's what you should know - CNET

ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس دراصل ایپل کی جانب سے اپنی ایم ون چپس کے ساتھ میک او ایس پر آئی او ایس کی ایپس کو چلانے کی صلاحیت پیش کرنے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

گو کہ موبائل ایپس کے کئی متبادل ڈیسک ٹاپ پر مل جاتے ہیں، لیکن ان کی اپنی کمزوریاں اور خامیاں ہیں، بلکہ اسنیپ چیٹ جیسی کئی ایپس تو ایسی ہیں جو صرف اسمارٹ فونز پر ہی چلتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سال 2020 : موبائل فونز کے حیران کن فیچرز کا سال

تقریب کے دوران ونڈوز 11 پر ٹک ٹاک جیسی ایپ چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، اس دوران ونڈوز اسٹور میں رِنگ، یاہو، اوبر اور دیگر ایپس بھی نظر آئیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اینڈرائیڈ ایپس کو ونڈوز 11 پر کتنی ڈیوائس سپورٹ کر پائیں گی۔

ونڈوز 11 کون سے سسٹم پر چلے گی؟

ونڈوز 11 رواں سال کے آخر میں عام صارفین کے لیے دستیاب ہو گی اور مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اسے مفت اپ گریڈ کیا جا سکے گا، بس اس کے لیے سسٹم کی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔ جن صارفین کے کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ پر ونڈوز 10 انسٹال ہے وہ نئی ونڈوز 11 مفت ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ونڈوز 10 کی بنیادی ضرورت کے مقابلے میں زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہو گی۔ آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ونڈوز 11 سسٹم پر پورا اترتا ہے یا نہیں اس جاننے کے لیے مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

Microsoft releases Windows 11 preview, available to download now - The Verge

ونڈوز 11 ہوم ایڈیشن کو انسٹال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکٹویٹی کی ضرورت ہوگی اور پہلی بار استعمال کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سے پراسیس مکمل ہو گا۔

ونڈوز 11 کے لیے کمپیوٹر میں ایک گیگا ہرٹز یا اس سے زیادہ طاقت کے پراسیسر کی ضرورت ہے جبکہ کم از کم ڈوئل کور 64 bit چپ بھی درکار ہو گی اس کے مقابلے میں ونڈوز 10 کے لیے 32 bit کو کافی سمجھا گیا تھا۔

بہتر اور محفوظ تر ورژن

مائیکرو سافٹ، ونڈوز 11 کو ایک تیز تر، بہتر اور محفوظ تر ورژن قرار دیتا ہے، جس میں نئے رنگ، نئے انداز اور نئی آوازیں سب شامل ہیں۔ اسے ونڈوز 10 سے زیادہ تیز آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جا رہا ہے۔

دیگر نمایاں خصوصیات میں ٹاسک بار پر موجود آئیکونز اور اسٹارٹ مینیو کو درمیان میں لانا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جانیے سائبر خطرات سے بچنے کے 5 طریقے

میموری

ونڈوز 11 کے لیے کم از کم 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کی ضرورت ہوگی جو کہ ونڈوز 10 میں ایک جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔

Introducing Windows 11 | Windows Experience Blog

گرافکس اور ڈسپلے

ونڈوز 11 میں گرافکس اور ڈسپلے کی ضروریات کو بھی بڑھایا گیا ہے اور ونڈوز 11 چلانے کے لیے پی سی میں ایک گرافکس کارڈ یا سی پی یو ڈائریکٹ ایکس 12 سے مطابقت رکھتا ہو۔

ڈیوائس میں کم از کم 720 پی ریزولوشن کی ضرورت ہوگی ونڈوز 10 میں ڈائریکٹ ایکس 9 اور 800 بائی 600 پکسل اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ فی الحال ونڈوز 11 کی عوامی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اسے رواں سال کے آخر پر تعطیلات کے موسم میں پیش کیا جائے گا۔

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *