ee 808x454

یوروکپ میں سیٹ اپ: جرمنی ، فرانس پرتگال باہر

45 views

یوروکپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن پرتگال کے بعد عالمی چیمپئن فرانس اور جرمن ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

غانیہ نورین

فٹ بال کے عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ یورو 2020 اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایونٹ میں اب صرف آٹھ ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں جو کوارٹر فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔

ان آٹھ ٹیموں میں تین مرتبہ یورو کا ٹائٹل جیتنے والی اسپین کی ٹیم سرِ فہرست ہے جب کہ سابق چیمپئنز اٹلی، چیک ری پبلک اور ڈنمارک کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ، سوئٹرزلینڈ، بیلجیم اور یوکرین کی ٹیمیں آج تک ٹرافی نہیں جیت سکی ہیں۔

یورو کپ کی دفاعی چیمپئن پرتگال، عالمی کپ کی چیمپئن فرانس، سابق چیمپئن جرمنی کی ٹیموں کا سفر ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں ہی اختتام تک پہنچا۔

انگلینڈ بمقابلہ جرمنی

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نے یوروکپ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جرمن ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں جانب سے حریف گول پر حملے ہوئے، لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔

انگلینڈ یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں، جرمنی ایونٹ سے باہر

دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم کی جانب سے بھرپور مووز بنیں، 75ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گول بناکر انگلینڈ کو برتری دلادی۔

گیارہ منٹ بعد اور اور موو بنی، کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر انگلینڈ کو دو۔صفر کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہچادیا۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں 43 ہزار شائقین نے میچ دیکھا جبکہ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم، ڈچز کیٹ مڈلٹن اور ننھا پرنس لوئی بھی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔

سوئٹزرلینڈ بمقابلہ فرانس

جنگ نیوز

یوروکپ میں سوئٹزرلینڈ نے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ عالمی چیمپئن فرانس کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کو یورو کپ سے باہر کردیا۔سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

پرتگال مقابلہ بیلجیئم

بیلجیئم نے اتوار کو یورو 2020 کے راؤنڈ آف 16 میں پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

اگرچہ رونالڈو نے اپنے کلب اور اپنے ملک کی جانب سے 40 سے زیادہ گول کیے ہیں لیکن ان کی تعداد اس کے معیار سے متاثر کن نہیں تھی۔

رونالڈو نے بیلجیئم کے خلاف میچ میں آخری وسل بجنے کے بعد اپنے کیپٹن آرمبینڈ کو اتار کر زمین پر پھینک دیا اور پھر میدان سے باہر چلے گئے۔

پرتگال کے پاس بیلجیئم کے خلاف پورے میچ میں گول برابر کرنے کے بہت سے مواقع آئے لیکن خود رونالڈو زیادہ خطرہ ثابت نہ ہو سکے۔ ان کے پاس ہر ہاف میں فری ککس کے مواقع آئے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

رونالڈو کو پرتگال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حمایت حاصل تھی جس میں برنارڈو سلوا، برونو فرنینڈس اور ڈیوگو جوٹا شامل تھے لیکن وہ سب بھی ناکام ہو گئے اور  بیلجیم کے تھورگن ہیزارڈ کا پہلا ہاف میں کیا جانے والا گول بیلجیم کو کوارٹر فائنل میں لے گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *