2 20 808x454

فلموں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری،سینما میں سجنے والا ہے فلموں کا میلہ

13 views

عید قرباں پر سینما گھروں میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوگی لیکن ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے کاروباری زندگی کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی بڑے نقصان سے گزرنا پڑا ہے تاہم اب کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سینما گھروں کو بھی کھولنے کا حکم دے دیا گیا ہے لیکن عید الاضحی پر کوئی پاکستانی فلم سینما گھر کی زینت نہیں بن رہی ،فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز موجودہ حالات اور ایس او پیز کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں ۔

13سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں لیکن ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز ڈرے ہوئے ہیں کہ بزنس ہو گا کہ نہیں اس لئے رسک نہیں لے رہے۔

تاہم اب عید الاضحی پر اب ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس اور بلیک ویڈو ریلیز کے لئے پیش کی جائیں گی۔سینما تو کھل گئے لیکن اب بزنس نا ہونے کا ڈر فلمسازوں اور تقسیم کاروں کو بڑے بجٹ کی پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے سے روک رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب عید پر ہالی وڈ فلمیں بزنس کرتی ہیں یا نہیں۔

source: 24news
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *