narendra modi 808x454

پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور ڈرامہ فلوپ

87 views

بھارت اپنی بھونڈی سازشوں سے باز نہ آیا، کورونا صورتحال اور ویکسین کی عدم دستیابی سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔

غانیہ نورین

سال 2019 کے الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی نے پاکستان پر پلوامہ حملے کا الزام لگایا تھا تاکہ جیت کی راہ ہموار ہوسکے جبکہ اب بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شرانگیزی کی داستان لکھنا نہیں  بھولا ہے۔

جموں کے علاقے میں ڈرون حملے کا الزام بھی پاکستان پر داغ دیا کہ یہ ڈرون پڑوسی دیش سے اڑ کر بھارتی حدود میں پہنچا اور اپنے ہدف کو نشانہ بناکر واپس اپنی حدود میں چلاگیا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ مودی حکومت نے اس کا بھی ایک ڈرامہ رچایا ، حسب معمول کمزور تحقیق اور ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر ایک بار پھر مودی سرکار اپنا ہی مذاق بنا بیٹھی ہے ۔

ڈرون حملہ دراصل مودی سرکار کا اوچھا ہتکھنڈا تھا جس کی بناء پر وہ بھارتیوں اور عالمی میڈیا کا ملک میں جاری کورونا تباہی اور ویکسین کی قلت جیسے اہم مسئلے سے دھیان ہٹانا تھا۔

مزید پڑھیں: “خانہ جنگی کی جھوٹی خبریں: بھارتی میڈیا “شرم تم کو مگر آتی نہیں

تاہم مودی سرکار کی جانب سے رچائے گئے جھوٹے ڈرامے پر بھارت واسی بھی سوال اٹھانے لگے ہیں جس پر مودی کی کٹھ پتلی میڈیا سمیت وزراء جواب دینے سے قاصر ہیں۔

اس ڈرون حملے سے متعلق بھارتی صحافی نے کہا کہ سینئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ جموں کی بھارتی ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا گیا لیکن وہ ڈرون پاکستان سے اڑ کر آیا اور حملہ کرنے کے بعد واپس بھی چلا گیا لیکن نہ تو اسے تباہ کیا جا سکا نہ تو اس حملے سے بچنے کیلئے کوئی تیاری کی جا سکی۔

دراصل بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول نے مودی کی کشمیر پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی ناکامی کو چھپانے اور الیکشن کی تیاری پر اٹھنے والے سوالات کو چھپانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا ہے

کیونکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ہر الیکشن سے پہلے اسی طرح اپنے فوجیوں کو مرواتی ہے اور اس کا الزام پاکستان پر لگا کر بلا وجہ راگ الاپنا شروع کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ الیکشن میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کی ہر کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں نیا تماشہ کیا ہے؟؟

حقیقت تو یہ ہے کہ پلوامہ حملے میں بھی مودی سرکار نے اپنے ہی جوانوں کو مروایا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن روات اور بھارتی ایئر چیف کی تعیناتی ایک سیاسی معاملہ ہے جس کے نتیجے میں بھارتی ایئر فورس پر یہ حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے جس کے باعث مودی سرکار اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ بوکھلاہٹ کاشکار ہے،ناقص کورونا پالیسی کے باعث بھارت میں رواں مالی سال میں جی ڈی پی 40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2019- 20 کے مالی سال میں 4 فیصد کی بھارتی شرح نمو مالی سال 2020-21 کے دوران منفی7اعشاریہ 3 فیصد تک گر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت تباہی کے دہانے پر،مودی سرکار کورونا بحران کے آگے بے بس

Content:Ghania Naureen
Source:Sisat.pk

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *