12 808x454

مقبول ترین ڈراما عینک والا جن کی نئے انداز میں اسکرین پر واپسی ۔۔

104 views

نوے کی دہائی کا بچوں کا مقبول ڈراما ’’عینک والا جن‘‘اب دکھایا جارہا ہے ایک  نئے نام کے ساتھ

صبحین عماد

بل بتوڑی ناساں چوڑی ادی میٹھی ادی کوڑی یہ پڑھ کر 90 کی دہائی اور بچپن کی ایک خوبصورت یاد تازہ ہوگئی ہوگی ۔عینک والا جن بچوں کا پسندیدہ ڈراما ہوا کرتا تھا ۔
بچوں کا ڈرامہ ’عینک والا جن‘کلاسیکی پاکستانی ڈراما ہے جو 1993 سے 1996 تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ ’’عینک والا جن‘‘ اپنے دور کا بہترین ڈراما تھا جو جادوگر، جن اور پریوں کی کہانی پر مشتمل تھا اور بچوں سمیت بڑوں میں بھی بے حد مقبول تھا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے مطالبے پر اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دو بار نشر کیا گیا تھا۔

اور اب ایک بار پھر ’’عینک والا جن‘‘ ایک نئے نام ’’ریٹرن آف نستور‘‘ کے ساتھ  ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ دراصل ’’عینک والا جن‘‘ کا سیکوئل ہے۔ تاہم اس بار یہ ڈراما پی ٹی وی پر نہیں بلکہ ایک اور پاکستانی چینل سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے

’’ریٹرن آف نستور‘‘ کی کہانی بھی جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے لیکن اس بار ڈرامے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق  جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محظوظ ہوسکیں۔

source:Express News
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *