10 808x454

اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی ۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ 

467 views

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل آخر سچ کیا ہے ۔

صبحین عماد

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین جو اب اداکاری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں  لیکن گزشتہ روز سے نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو  لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔

نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے. اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں۔ اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

لیکن  کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر لگ رہا ہے۔ دوسری جانب نادیہ حسین کی جانب سے ابھی تک اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا ڈرامے کی شوٹنگ کا کوئی منظر

تو کیا یہ واقعی ڈرامے کا سین ہے ؟ یا یہ مہذب دیکھنے والے شوبز ستارے اصل زندگی میں ایسے ہی ہوتے ہیں ۔؟؟

source: Express news
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *