hajj1 808x454

حج کی تیاریاں شروع، غلاف کعبہ کو تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

105 views

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جہاں پہلے عمل میں غلاف کعبہ کو تین میٹر تک اوپر کردیا گیا ہے۔

غانیہ نورین

لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہونے کے قریب ، سب ایک لباس اور ایک ہی کلمہ پڑھنے والی امت مسلمہ جلد ہی بیت اللہ شریف گرد طواف کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

 سعودی عرب کی مقدس مساجد کی انتظامیہ نے  تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جہاں پہلے عمل میں غلاف کعبہ کو تین میٹر تک اوپر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حج کے حوالے سے سعودی سفارت خانے کی وضاحت جاری

اردو نیوز کے مطابق اس سال بھی یہ کارروائی حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا، دو میٹر چوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیےمختص ہے۔

خیال رہے کہ حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاج کرام کرونا وباء سے مکمل طور پر محفوظ ہیں:سعودی وزارت صحت

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *