4 1 808x454

حریم شاہ کی شادی جھوٹ ہے: ایم پی اے ذوالفقار شاہ کا ایف ائی اے کو خط۔

289 views

حریم شاہ سے شادی سے متعلق افواہوں پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے ایف ائی اے کو خط لکھا ہے کہ ایسی خبروں سے میری ساکھ خراب ہورہی ہے

صبحین عماد

پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ویسے تو کسی تعارف کی محتاج نہیں اور آج کل ان کی جانب سے شادی کی خبرنے سوشل میڈیا سمیت سندھ اسمبلی میں بھی اس کی گونج زور شور سے سنی جارہی تھی خبرکیا تھی ایسا لگا جیسے جنگل میں آگ لگ گئی ہو ٹک ٹاک اسٹار حری شاہ کے مطابق انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے خاموشی کے ساتھ ادی کرلی ہے اور اب ان کے دلہا کی تلاش تھی جس کی وجہ سے سارے ہی وزرا بھی اپنی صفائی دینے پر مجبور ہوگئے تھے

یہ پڑھیں: حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے کس رکن سے شادی کرلی ۔۔؟؟

 لیکنن اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ذوالفقارشاہ نے بھی اپنی چپ توڑ دی ہے اور انہوں نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے  اپنی شادی  کے متعلق افواہ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوخط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ علی رند نے سوشل میڈیا پرحریم شاہ سے میری شادی کی جھوٹی خبر جاری کی، ٹک ٹاکر سے شادی کی جھوٹی خبر سے عوام میں میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ایم پی اے ذوالفقار نے  اپنے خط میں کہا کہ علی رند کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
پی پی ایم پی اے کی جانب سے خط اے ڈی ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کو لکھا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شادی،یہ گھڑی کس کی ہے؟؟؟ سارے وزرا نشانے پر ۔۔

حریم شاہ کی شادی نے سوشل میڈیا سمیت سیاست دانوں کی بھی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ آخر کون ہے جس نے حریم شاہ کے ساتھ شادی کا لڈو کھایا ہے ۔

source: social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *