2 1 808x454

معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل کینسر کی جنگ ہار گئیں۔۔

790 views

معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل کینسر کی جنگ لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملیں

صبحین عماد

 ایک اور بہادر بلند حوصلے اور چٹان جیسی ہمت رکھنے والی مصنفہ اسا نبیل ڈراموں میں کہانی کو زندہ رکھنے والی خود زندگی ہار گئی۔

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد اسکرین رائٹنگ میں قدم رکھنے والی اسما نبیل  جنہوں نے لکھنے کے ساتھ ساتھ کیموتھراپی کے کئی سیشنزبھی گزارے ۔ ان سیشنوں میں، اسما خود کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں، لہٰذا انھوں نے ون لائنر لکھنا شروع کیا۔

 اسما نبیل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے متعدد سکرین پلے لکھے،ڈرامہ نگاری کے علاوہ انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی، اس کے ساتھ ساتھ وہ شاعری سے بھی شغف رکھتی تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خدا میرا بھی ہے، خانی اور باندی سمیت دیگر شامل ہیں۔

شوبز شخصیات نے اسما نبیل کی وفات کو شوبز انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ میزبان و اداکار واسع چوھدری، فہد مصطفی، اعجاز اسلم  کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔

 یاد رہے کہ اسما نبیل کو 2013 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انتہائی تکلیف کے باوجود وہ کینسر کا بہادری سے علاج کرواتی رہیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

یہ پحیں: اداکارہ نادیہ جمیل کی کینسر کے خلاف بڑی کامیابی ۔۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ہاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کینسر سے متاثرہ تھیں اپنی بہادری اور ہمت سے کینسر کی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

source: social media
content: Sabheen Ammad
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *