pcb1 808x454

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا

49 views

ٓپی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کٹیگریزکے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخرزمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اورسرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کٹیگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورکسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیا چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے استعفیٰ دےدیا ہے؟؟

کٹیگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Source:PCB Media Affairs
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *