faisal qureshi 808x454

فیصل قریشی خاتون ٹک ٹاکر پر برہم،سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان

173 views

سوشل میڈیا پر اداکار فیصل قریشی کی جانب سے لائیو شو میں خاتون ٹک ٹاکر پر برہم ہونے کی ویڈیو زیر بحث ہے جہاں کچھ صارفین نے اداکار کی حمایت کی ، تو کچھ صارفین نے فیصل قریشی کے اس اقدام کو غلط کہا تو بعض صارفین نے اسے اسکرپٹڈ یعنی شو کی ریٹنگ بڑھانے کا منصوبہ قرار دیدیا۔

غانیہ نورین

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب فیصل قریشی شو کے دو شرکا اسامہ اور مکی کو جنم دن کی مبارک دے رہے تھے کہ اس دوران مسکان وحید نامی خاتون نے ایک لڑکے کو بظاہر مذاق میں سر پر تھپٹر رسید کردیئے۔

یہ دیکھ کر فیصل قریشی خاتون پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کیا کر رہی ہو؟ آن ایئر جا رہا ہوتا ہے مسکان، ڈانٹ سن کر مذکورہ ’ٹک ٹاکر‘ وہاں سے چلی جاتی ہیں تاہم فیصل قریشی اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کیا مذاق بنایا ہوا ہے آپ نے، آپ آن ایئر تھپڑ مار رہی ہیں۔

اس کے بعد فیصل قریشی غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تاہم پھر بھی قابو میں نہیں رہتے اور کہتے ہیں کہ کہاں سے لائے ہو یہ بدتمیز، جاہل لوگ۔

اس معاملے کے بعد لائیو شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور معروف اداکار فیصل قریشی ٹوئٹر ٹرینڈز پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کاش شہباز شریف ایسے کہہ دیتے ، فیصل قریشی کی فریاد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بعض صارفین نے فیصل قریشی کی حمایت کی تو کچھ صارفین کو اداکار رویہ پسند نہیں آیا۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق شو میں پیش آنے والا واقعہ اسکرپٹڈ اور مشہور ہونے کے لیے تھا۔

اس سارے معاملے پر اب تک بڑی تعداد میں میمز بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکار فیصل قریشی نجی ٹیلی ویژن پر گیم شو ’خوش رہو پاکستان‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہ مختلف شوز کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ پر فعال اکاؤنٹس رکھنے والوں کو بلا کر ان کے درمیان مقابلے منعقد کراتے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ فیصل قریشی نے کسی ٹاک ٹاکر پر’غصے کا اظہار کیا ہو‘، اسی شو میں ایک اور موقع پر بھی وہ شرکا کے رویے پر برہمی ظاہر کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پر پابندی سے اچانک بنے ستارے ماند پڑ گئے

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *