johar town 808x454

بھارت کی پاکستان میں امن خراب کرنے کی ایک اور بھونڈی سازش

67 views

بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آیا، لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے جا ملے۔  

غانیہ نورین

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان میں امن بھارتی حکومت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگتا ہے جب بھی ایف اے ٹی ایف کا معاملہ گرم ہوتا ہے بھارت اپنی ناپاک سازشوں کے تحت ملک میں امن و امان کی فضاء کو غارت کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپناتا ہے اور دہشت گردوں کی مدد لیتے ہوئے پاکستان کا امن تباہ کرنے میں لگ جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے لاہور جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہواتھا جس کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارت کو بھونڈی سازش

مشیر قومی سلامتی معید یوسف

پاکستان کی جانب سے یہ دعویٰ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اپنی پریس کانفرنس میں کی، جس میں انہوں نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ایک بھارتی شہری ہے اور اس کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ واضح رابطے ہیں۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے واضح شواہد موجود ہیں اور حکومت پاکستان یہ شواہد بین الاقوامی برادری کو بھی پیش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا، ہمارے پاس ٹھوس شواہد اور انٹیلی جنس موجود ہیں، ان میں وہ مالی اور ٹیلی فون ریکارڈز  بھی شامل ہیں، جو ان دہشت گردوں کی بھارتی پشت پناہی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کوہدایت کی آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو  میں سراہتا ہوں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سول،ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان باہمی روابط کے نتیجے میں دہشت گردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی‘۔

مزید پڑھیں: بھارت سے تجارت کی تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی، جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں‘۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ’دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف  عالمی اداروں کو متحرک کرے اور اس قسم کی کارروائیوں پر کارروائی کرے‘۔

خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا تھا، جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور کم از کم چوبیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اس دھماکے کی وجہ سے بارہ کاروں اور سات گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاون میں دھماکہ،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی۔۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *