4 2 808x454

بشریٰ انصاری کی ڈانس ویڈیو:اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئیں۔۔

315 views

پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوئی تو اداکارہ اشنا شاہ بھی بول پڑی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے بشریٰ انصاری کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں انہیں عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کے ساتھ بھارتی گانے پرڈانس کرتے دیکھا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ مچا اداکارہ لیکن اب اُشنا شاہ نےبھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور وہبھی بشروٰ انصاری کے لیے میدان میں اتر آئیں ہیںجی ہاں اداکارہ نے  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

بشریٰ انصاری کی ایک شادی کی تقریب میں اذان سمیع خان کے ساتھ بالی ووڈ گانے میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

کچھ صارفین نے جہاں اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا وہیں کچھ یہ تنقید کرتے بھی دکھائی دیے کہ ان کی بہن سنبل شاہد  کے انتقال کو ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے اور وہ یوں خوشیاں منا رہی ہیں۔

اُشنا شاہ نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کی موت کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی اہلیہ نے ہنستے مسکراتے گیم کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی تو لوگوں نے اس کی ہمت کو داد دی تھی کہ وہ بہت جلد اس غم سے نکل کر اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اُشنا شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری اداکارہ اگر بہن کی وفات کے کچھ مہینوں بعد خوشی سے شادی کی تقریب میں ڈانس کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اتنی جلد خوش کیسے ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے شادی میں اپنے بہترین ڈانس مووز سے وہاں موجود لوگوں کی خوب داد وصول کی تھی۔

source:jang news
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *