6 2 808x454

اسٹائل ایوارڈ کے انوکھے اسٹائل۔۔۔ فیشن یا محض مغربی لباس کی نمائش۔۔؟؟

177 views

لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے  ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

صبحین عماد

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے ۔

Writingsonthewall.site - Latest news from world, pakistan, sports,  entertainment, health and technology

لاہور میں ہونے والے فیشن شو کی تصاویرجب سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئی تو ایسا لگا جیسے یہ پاکستان کا نہیں بلکہ کسی انٹرنیشنل فیسن شو کا منظر ہے کیونکہ پاکستانی اداکاروں جس طرح کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اس سے کوئی بھی عام فہم انسان یہی تصور کرے گا

خیر بات صرف خواتین اداکاروں تک محدود نہی تھی بلکہ ڈیزانر سے لیکرماڈل ک الگ ہی انداز میں نطر آئے دیا

Hum Style Awards 2021: The style has lost the Pakistani touch! - Oyeyeah

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے تیر برسانے میں سوشل میڈیا صارفین سمیت کچھ اداکار بھی بول اٹھے اور ایک بار پھر اداکارہ علیزے شاہ سب سے زیادہ تنقید کی زد میں نظر آئیں۔

جی ہاں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ علیزے شاہ جو اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ آئے دن پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کے سرِ فہرست ٹرینڈ کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

Writingsonthewall.site - Latest news from world, pakistan, sports, entertainment, health and technology

آج بھی وہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جس کی وجہ ان کا ایوارڈ شو کی تقریب میں کالا مغربی طرز کا لباس ہے۔

ادکارہ علیزے شاہ کے بابک انداز اور لباس نے ایک بار پھر سول میڈیا صارفین کو بولنے پر مجبور کردیا ہے

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔‘

کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فہد حسین اور اور علی زیشان بھی ہمیشہ کی طرح اپنے انوکھے انداز اور لباس کی اجہ سے اس بار بھی تنقید کی زد میں آگئے ہیں

انسٹاگرام پر پاکستان کے نامور  ڈیزائنر  فہد حسین اور علی ذیشان   کی گزشتہ روز اسٹائل ایوارڈ سے لی گئی تصویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فہد حسین نے اپنے تئیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سیاہ رنگ کے منفرد لباس پر عجیب طرز کا ماسک لگایا ہوا ہے۔

ڈیزائنر کی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

ایک صارف نے ڈیزائنر کی ڈریسنگ کو ویکسین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو کونسی ویکسین لگادی ڈاکٹر نے بھائی۔

صارف نے لکھا کہ ان کی بھی الگ ہی دنیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مردوں نے 10 گز کے کپڑے لپیٹے ہوئے ہیں اور عورتوں کو کپڑے ہی نہیں ملے۔

ایک صارف نے لکھا یہ ایوارڈ شو ہے یا سرکس۔

دوسری جانب ڈیزائنر علی ذیشان ہیں جنہیں پولکا ڈاٹ کے سیاہ رنگ کے لباس پر گولڈن رنگ کا تاج اور ہم رنگ چین کے ہمراہ بمعہ گلاسز پہنے اور ہاتھ میں اسٹک تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

شو میں ملبوسات کےعجیب انداز کو دیکھتے ہوئے اداکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکاراؤں کے ملبوسات کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ ’خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھنے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

Actor Bilal Qureshi Seems Disappointed by the Revealing Clothes of Divas at  the HUM Style Awards 2021 | NewsAbe

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراؤں کی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے چہرے واضح نہیں تھے، مختصر پیغام میں لکھا کہ ’کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔‘

Noor Bukhari Disappointed With Dressing Style Of Female Celebrities At HSA  2021 | Reviewit.pk

اداکارہ امر خان اور عفت عمر بھی تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں، انہوں نے اداکاراؤں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔

source: social media
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *