8 3 808x454

علیزے شاہ کی ڈانس پرفارمنس: فیضان شیخ بھی بولنے پر مجبور ۔۔۔

450 views

ایوارڈ شو میں کیے جانے والے علیزے شاہ کے ڈانش پرفارمنس نے سوشل میڈیا سارفین سمیت شوبز ستاروں کو بھی بولنے پرمجبور کردیا

صبحین عماد

پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی ملبوسات کے انتخاب کے بعد اداکارہ علیزے شاہ کی ڈانس پرفارمنس پر بھی تنقید کردی۔

 فیضان شیخ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈ شو کے ڈانس پرفارمرز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فیضان شیخ کی علیزے شاہ کی ڈانس پرفارمنس پر تنقید

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’اس ملک میں ڈانس کرنے کی صلاحیت رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ بچے اور علی ظفر اس طرح ڈانس پرفارمنس دیتے ہیں جیسے کہ اسٹیج پر ریہرسل کررہے ہوں۔‘

دوسری جانب اداکار نے اچھے پرفارمرز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’زرمینہ یوسف، عمار خان ، حماد شعیب، ربیعہ کلثوم اور صرحا اصغر بہت بہترین ڈانس پرفارمرز ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی گزشتہ روز علیزے شاہ کو ڈانس پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ فلیٹ جوتوں کے بجائے ہیلز میں پریکٹس کرتی تو یقیناَ زیادہ پُراعتماد دکھائی دیتیں۔

source: jang news
cntent:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *