4 3 808x454

ڈراما چپکے چپکے کی اداکارہ مشی نے اداکاری چھور دی ۔۔مگر کیوں؟؟

262 views

پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی اور مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والی ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارے کشی کا اعلان کردیا ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے کیا۔اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایمن سلیم نے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اب میں مزید اداکاری نہیں کروں گی

Aymen Saleem announces to quit acting

اداکارہ ایمن سلیم نے مزید لکھا کہ ‘مجھے شوبز انڈسٹری سے بہت محبت ہے اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں اور انشااللہ انڈسٹری سے جڑی رہوں گی۔انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔تاہم ایمن نے اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم نے اپنی اداکاری کا آغاز مشہور ڈرامے چپکے چپکے سے کیا جس میں انہوں نے ڈرامے میں مشی کا کردار نبھایا تھا اور ان کی معصوم اداکاری نے سب ہی کے دل موہ لیے تھے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوگئی تھی۔

source: Dunya News
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *