eng1 808x454

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

139 views

کرکٹ کی دنیا سے بری خبر سامنے آگئی، پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی انگلینڈ کی ٹیم کے 7 ارکان کورونا پوزیٹو ہوگئے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز کے کپتان این مورگن سمیت تین کرکٹرز اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملنے والے تمام افراد بھی آئسولیشن میں رہیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کرونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، این مورگن کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان تھوڑی دیر میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کب سے شروع ہوگا؟؟

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کی شام انگلینڈ کیمپ میں  کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔

پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت  کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان  اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ون ڈے کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ آج ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *