2 3 808x454

گلوکار عاصم اظہر نے خاموشی سے منگنی کرلی ۔۔مگر کس سے۔۔؟؟

149 views

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے بریک آپ کے بعد خاموشی سے منگنی کرلی وہ بھی معروف گلوکارہ سے

صبحین عماد

دل ٹوٹا تو استخارہ کیا اور پھر عشق ہی ہم نے دوبارہ کیا ۔یہ شعر اس موقعے پر کسی پر چلے نا چلے لیکن اس وقت عاسم اظہر نے تو اس شعر کو جیسے حقیقت میں بدل دیا ہے جی ہاں گلوکار عاصم اظہر جو گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے دونوں ہی ستاروں کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ اور ایک دوسرے پر الزامات نے صارفین کو الجھا دیا تھا کہ کون کس کی سائیڈ لے اور کس کو غلط کہے لیکن اب عاصم نے سب ہی کو چپ کروا دیا ہے کیونکہ

انسٹاگرام پیج شوبز فیملی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی ہے جس کی تاحال کوئی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

Asim Azhar and Merub Ali Cute Moments - YouTube

عاصم اظہر اور میرب علی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھی بھی ملتے دیکھا گیا ہے اور اکثر خود بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔

تاحال عاصم اظہر یا میرب علی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

منگنی ہونے کے باوجود وہ اپنی سابق محبوبہ ہانیہ عامر کو نہیں بھولے اور ان کا نام لیے بغیر بھی ایسی بات کرگئے کہ سارے ہی زخم ہرے ہوجائیں

عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹ میں ذومعنی انداز میں مبینہ طور پر ہانیہ عامر کے زخموں پر نمک چھڑکنےسے باز نہیں آئے ۔ انہوں نے لکھا “جب میں نے کہا تھا کہ “مشکل ہے آگے زندگی” تو تمہیں میری بات سننی چاہیے تھے۔ یہ عاصم اظہر کے اس گانے کے بول ہیں جو انہوں نے ایک فیشن شو میں ہانیہ عامر کیلئے گایا تھا۔

Asim Azhar shares why he thanked Hania Amir in latest song

خیال رہے کہ عاصم اظہر طویل عرصے تک اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بہت جلد دونوں شادی کرنے والے ہیں تاہم گزشتہ برس دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

source: social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *