coins 808x454

تنخواہ کے نام پر ملازم کو سکوں سے بھرا تھیلا تھمادیا

165 views

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں کمپنی نے ملازم کو تنخواہ کے نام پر سکوں سے بھرا تھیلا دینا مہنگا پڑگیا۔

غانیہ نورین

آج کے دور میں جہاں ہر چیز اسمارٹ ہیں وہیں کمپنیوں میں تنخواہ کی ادائیگی بھی جدید طریقوں سے کی جاتی ہے، بس ادارے کو ایک بٹن دبانے کی دیر ہوتی ہے اور آپ کی تنخواہ اور مراعات آپ کے مطلوبہ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتے ہیں، مگر جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی ایک کمپنی نے پرانے دور کی یادیں تازی کردی ہے۔

کمپنی نے اپنے ملازم کو تنخواہ کے نام پر سکوں سے بھرا تھیلا تھمادیا جس کے بعد مذکورہ ملازم کی شکایت پر کمپنی ہی بند ہوگئی۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق ملازم رسل مانوسا نے کہا کہ جب میں کمپنی کے کیش کاؤنٹر پر پہنچا اور تنخواہ طلب کی تو کیشئر نے ہزاروں سکوں کی صورت میں کئی بیگز میں تنخواہ ادا کی، جس کی تصویر رسل مانوسا کے رشتے دار نے فیس بک پر شیئر کردی۔

مزید پڑھیں: سندھ بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سکوں کی کہانی وینزویلا سٹی کے میئر تک بھی پہنچ گئی، جس پر میئر ریکس گیچالیئن نے مانوسا سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

میئر سے ملاقات کے دوران کمپنی ملازم نے سارا ماجرا بیان کیا، جس کے بعد میئر نے کمپنی کے ترجمان اور رسل مانوسا کے مابین اپنے دفتر میں مذاکرات کروائے۔

ان مذاکرات کو مقامی میڈیا و شہری انتطامیہ کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔

اس دوران میئر نے کمپنی کے ترجمان سے سوال کیا کہ ‘آپ نے کیوں اپنے ملازم کو تنخواہ 5 اور 10 سینٹ کے سکوں میں دی’؟ یہ ملازم کی بےعزتی اور اس کے وقار کو چھیننے کے مترادف ہے۔

میئر کے سوال پر کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ‘ادارے نے جان بوجھ کر رسل کو تنخواہ سکوں کی صورت میں نہیں دئیے بلکہ ایسا غلطی سے ہوا ہے تاہم کمپنی ترجمان میئر اور متاثرہ ملازم کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازم کا مذاق بنانے والی خواتین نے کنولی کا لوگو بدل دیا ۔۔

بعدازاں حکام نے کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا اور کہا کہ ملازم کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرنے پر کمپنی مالک کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن اس دوران میئر گیچالیئن نے کمپنی کا بزنس پرمٹ منسوخ کرکے 15 روز کے لیے کمپنی بند کردی۔

Source:ARY News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *