indi 808x454

خاتون کے لیے کورونا ویکسین کرشمہ، بینائی واپس آگئی

202 views

بھارت میں خاتون کے لیے کورونا ویکسین کرشمہ ثابت ہوئی، ویکسینیشن کے بعد خاتون کی بینائی واپس آگئی۔

غانیہ نورین

اس وقت پوری دنیا میں عالمی وباء سے بچاؤ کی کورونا ویکسینیشن کا عمل زور و شور سے جاری ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوارہے ہیں وہیں ویکسینیشن کے بعد کئی لوگوں نے ویکسی نیشن کے بعد طبیعت ناسازی کا بھی دعوی کرتے نظر آرہے ہیں۔

کسی کو بخار ہوا تو کسی کو جلدی الرجی تو کسی پر ویکسی نیشن سے کوئی اثر نہیں پڑا مگر بھارت میں خاتون کی کورونا کے ٹیکے کے بعد زندگی ہی بدل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے واشم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس آگئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 9 سال قبل موتیا کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھیں متاثر ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین : میگنٹ چپ اور بلب کے بعد اب مرنے کی افواہ

متھورا بائی نے بتایا کہ وہ واشم میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مقیم ہیں، انہوں نے 26 جون کو ’کووی شیلڈ ویکسین‘ کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی آنکھوں کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس آگئی ہے۔ تاہم بھارتی ڈاکٹرز نے ابھی تک یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا خاتون کا دعویٰ سچ ہے یا نہیں۔

Maharashtra Woman Claims She Got Her Eyesight Back After Taking First Dose of Covishield Vaccine!

خیال رہے کہ عالمی وباء کے بعد کورونا ویکسین سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور جھوٹی افواہیں زیر گردش ہیں لیکن ان خبروں کی صداقت سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

لہٰذا اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت اور زندگی کیلئے جان لیوا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائے۔

یہ بھی پڑھیں: جسم میں چپ لگ گئی؟؟ ویکسی نیشن سے ہوگئی سب کو ٹینشن

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *