eurocuo2021 808x454

یورو کپ اٹلی اسپین کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

150 views

سنسنی  خیز مقابلے کے بعد اٹلی اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر یوروکپ فائنل میں پہنچ گیا 

تفصیلات کے مطابق یوروکپ دوہزاراکیس اپنے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں  داخل ہوگیا ہے اور پہلی فائنل کھیلنے والٰی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم اٹلی نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر اپنی فائنل کی سیٹ بک کرلی ہے ۔جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان کھیلے جانے والےدوسرے  سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا ۔

ومبلے اسٹیڈیم لندن میں کھیلے جانے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اٹلی نے اپنی فتوحات کا سسلہ جاری رکھتے ہوئے  پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دو کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کرکے  فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

میچ مقررہ نوے منٹ میں ایک ایک گول گول سے برابر رہا  جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں بھی دونوں ٹیمیں گول  نہ کرسکیں جس کے بعد مقابلے کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔

اپنی ٹیم  کی شاندار فتح پر اٹلی کے شائقین فٹ بال نے جشن منایا اور ان کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم یوروکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

واضح رہے کہ یورو کپ کا فائنل  بارہ جولائی کو ومبلے اسٹیڈیم لندن  میں کھیلا  جائیگا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *