4 4 808x454

اداکاری کے مغل اعظم کا سفر زندگی تمام۔۔شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس۔۔

127 views

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اداکاروں سمیت شوبز انڈسٹری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صبحین عماد

لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے ناصرف برصغیر میں سلور اسکرین پر اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اس خطے کے ہندوؤں اور مسلمانوں کو اکٹھا کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا اور اپنی بے مثل اداکاری سے رہتی دنیا کے لیے ایک مثال بن گئے۔

اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے جوہر دکھانے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

یہ پڑھیں : بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد چل بسے

یہ ہی وجہ ہے ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں اس ضبرکے بعد سے ہی ٹوئئٹر پر دلیپ کمار تاپ ٹرینڈ میں شامل رہا اور شوبز انڈستری سمیت سیاسی قیادت نے بھی اظہار افسوس کیا ۔

اداکارامیتابھ بچن نے کہا کہ جب بھی بھارتی سینیما کی تاریخ لکھی جائے گی تو’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کے بعد‘ لکھی جائے گی۔ میں ان کے خاندان سے اس بڑے نقصان کے لیے تعزیت کرتا ہوں اداکارکی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔ دلیپ کمار نہیں بلکہ ایک اداکاری کا ایک ادارہ ختم ہوگیا

 

بھارتی اداکار سلمان خان نے بھی پوسٹ شئر کرتے ہوئے لکھا کہ دلیپ کمار ایک بہترین اداکار تھے اور رہیں گے

اداکار سدھارتھ منھوترا نے بھی ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ “دلیپ کمار ایک مثال ایک بہترین فنکار ایک ناختم ہونے والے ادکار ہیں

پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پو بوست کیا اور لکھا کہ “آج ایک اور لیجنڈ ہم سے جدا ہوگیا دلیپ کمار عرف یوسف خان ایک بہترین اداکار اور ایک آئیڈیل تھے ،آج ایک عہد تمام ہوا لیکن لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

اداکار سنیل شیٹی نے لکھا کہ آج کا دن بھارتی سنیما کے اختتام کا دِن ہے کیونکہ ہم بھارت کے سب سے چمکتے ستارے سے محروم ہوگئے ہیں، دلیپ صاحب آپ ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *