taqi usmani 808x454

بریکنگ نیوز: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش

52 views

دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ اس بار بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالمی دین پر جان لیوا حملہ صبح سویرے فجر کی نماز کے بعد پیش آیا جب مفتی تقی عثمانی اپنے احباب کے ہمراہ کورنگی دارالعلوم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ۔

اس دوران ایک مشتبہ شخص نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ گھریلو مسئلے کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں،  جس پر محافظوں نے مشتبہ شخص کی تلاشی لی، تو اس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا۔جس کے بعد محافظوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے بااثر ترین مسلمان کون؟ مفتی تقی عثمانی کا نام سرِفہرست

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا گیا ہے، مشتبہ شخص گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور اس کا نام عاصم بتایا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ  دو سال قبل مارچ میں کراچی کی نیپا چورنگی پر دارالعلوم کراچی کی 2 گاڑیوں پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں بھی مفتی تقی عثمانی بال بال بچ گئے تھے۔

گاڑی میں ان کے ہمراہ اہلیہ اور 2 پوتے بھی تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے جبکہ بيت المکرم مسجد کے خطيب مولانا عامر شہاب اور مفتی تقی عثمانی کا ڈرائيور زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *