england 808x454

انگلینڈ کی یوروکپ کے فائنل تک رسائی

113 views

فٹ بال کے عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ یورو 2020 اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔جہاں انگلینڈ نے ڈنمارک کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 1-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔

یورو کپ فٹبال میں دوسرا سیمی فائنل پہلے ہاف میں انتہائی سنسنی خیز رہا جب ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم 39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر اپنی ہی ٹیم کی برتری ختم کردی۔

Euro 2020: England beat Denmark 2-1 to set up final clash against Italy |  Business Standard News

میچ کے دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے ہوئے مگر دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔ اضافی وقت کے 14ویں منٹ پر کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک کے ری باونڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلائی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: یوروکپ میں سیٹ اپ: جرمنی ، فرانس پرتگال باہر

انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ ڈنمارک میں فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

Denmark's Christian Eriksen awake, stable after collapsing on field at Euro  2020

یورو کپ میں اس سے پہلے انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔ 1966 ورلڈ کپ کا فائنل بھی ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور مغربی جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے فٹبال کا پہلا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لئے 60 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔

خیال رہے کہ یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یورو کپ اٹلی اسپین کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

Source:Jang News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *