haris sohail 808x454

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

26 views

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی،بلے باز حارث سہیل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ترتیب و تدوین :غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں۔

وہ گزشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے،جسے مکمل کرنے پرمڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے بلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکےقومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے تاہم انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے مگر اب وہ لاہور واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کاآغاز کردیں گے تاکہ وہ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

خیال رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کب سے شروع ہوگا؟؟

Source:PCB Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *