عجیب شخص تھا ، انسانیت کی بات کرتا تھا

عجیب شخص تھا ، انسانیت کی بات کرتا تھا

123 views

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن  عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کا  جو سلسلہ عبدالستار  ایدھی نےشروع کیا وہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

تحریر ۔۔ غانیہ نورین

عبدالستارایدھی پاکستان کا ایک ایسا نام جنہوں نے اپنی زندگی 6 سے زائد دہائیاں انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے وقف کردی۔ صرف 5 ہزار روپے اپنے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ، سخت موسم ، تپتی زمین پر بے یارو مددگار انسانی ہمدردی کے خاطر مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا۔

عوام کی جانب سے بے لوث محبت اور امداد سے انہوں نے پہلی ایمبولینس خریدی جو بعد میں دنیا کی سب سے بڑی رضاکار ایمبولینس سروس ثابت ہوئیں۔

Obituary: Lifelong mission of mercy - Newspaper - DAWN.COM

یہی وجہ ہے کہ پاکستان یا باہر ممالک میں ہونے والی ناگہانی واقعات میں سب سے پہلے ایدھی ایمبولینس اور اسکے رضاکار اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانی خدمت میں اپنے آپ کو پیش کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی مدد کے لیے فیصل ایدھی کا بڑا اقدام،امدادی ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ۔۔

سادگی اور سچائی سے بھرپور اس شخص نے بے سہارہ خواتین ، بیواؤں ، گھر سے بے دخل بوڑھے ضعیف ،خواجہ سراؤں اور لاوارثوں کو سر چھپانے کیلئے چھت فراہم کی یہاں تک کے پاکستان کا سب سے بڑا سرد خانہ بھی قائم کیا۔

عبدالستار ایدھی نے جانوروں کے لیے بھی پناہ گاہیں قائم کی جبکہ ایدھی صاحب نے غیر مسلموں کی بھی کفالت کا ذمہ لیتے ہوئے سخاوت کی ایک نئی مثال قائم کی۔

Humanitarian to a Nation: Abdul Sattar Edhi - AramcoWorld

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایدھی صاحب دنیا کے امیر ترین شخص تھے، ہاں وہ امیر تھے اپنے دل سے اپنے اخلاق سے اپنی شخصیت سے۔۔۔وہ آزاد تھے اپنی سوچ سے ، لوگوں کی تنقید سے۔۔۔ انہوں نے انسانیت کے نام پر مذہب دیکھا نہ امیری غریبی ، ایدھی صاحب نے اپنی زندگی مخلوق خدا کے نام واقف کردی۔

ایدھی صاحب نے تنقیدی بیڑیوں کی پرواہ کیے بغیر نہ صرف اپنی دولت 2400کے قریب ایمبولینسز ، 3ائیرایمبولینس ،300ایدھی سنٹرز ، 8اسپتالوں کو خدمت خلق کیلئے وقف کر دی تھی جبکہ اپنی ساری زندگی کا سکون ، آرام اور اہل و عیال بھی انسانی خدمت کے لیے قربان کردیا اور دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی اپنی آنکھیں انسانیت کی خدمت پر نچھاور کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت کے خدمت گزارعبدالستارایدھی کا مجسمہ نصب،مگر کہاں۔۔؟؟

اپنی سماجی خدمات میں بے مثال عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء میں  گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انکی خدمات کے بدولت کے انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ انہیں ایدھی ویلیج میں دفنا گیا۔عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 1989  میں نشان امتیاز  سے نوازاگیا۔

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
  ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *