2 4 808x454

بگرام ائیربیس:بھارتی اہلکار بھی خاموشی سے بھاگ نکلے ۔۔

38 views

افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

صبحین عماد

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اورخاموشی سے بھاگ نکلے  ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا

سالوں سے جاری جنگ کو یوختم ہوتا دیکھ کر حیرت بھی ہورہی ہےاور ایک تجسس بھی کہ جیسے کچھ اس سے بڑا کام آن پڑا ہے۔ ’ امریکیوں نے کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد جب تین دن قبل راتوں رات بگرام ائر بیس خالی کیا تو خیال آیا۔ کچھ یقیناً اس سے بڑا ہونے جا رہا ہے۔ بگرام ائیربیس کو گزشتہ جمعہ خالی کیا گیا۔ یہ امریکہ کے زیر اہتمام افغانستان کا بنیادی فوجی اڈہ چھوڑ تھا جہاں سے رسد و ترسیل سمیت اہم فیصلے بھی کیے جاتے تھے۔ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ کے علامتی خاتمے واضح اشارہ، ساری دنیا نے ستمبر آنے سے دو مہینے پہلے ہی دیکھ لیا۔

بھارتی اہلکار بھی ایسے بھاگے جیسے کچھ گدھے کے سر سے سینگھ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے سے بچا سکے۔جیسے جیسے افغانستان میں جنگ چھیڑ رہی ہے اور طالبان کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے ویسے ویسے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے بھارتی مذموم ڈیزائنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے سبکی سے بچنے کے لیے بھارت نے اہلکاروں کو واپس بلانے میں ہی عافیت سمجھی۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔

source:Media Reports
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *