8 5 808x454

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ؟؟

451 views

کرینہ کپور اور چھوٹے نواب کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور عرف بیبو کے دوسرے بیٹے کا نام سامنےآنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے بیٹے کے اس نام کو ابھی تک سرکاری دستاویزات کے لیے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے لیے کئی نام سوچے جن میں سیف علی خان کے والد کانام ’’منصور‘‘ بھی شامل تھا۔

یہ پاور فل بالی ووڈ جوڑا اپنے بیٹے کو ’’جے‘‘ کہہ کر بلاتا ہے۔

واضح رہےکہ لاطینی زبان میں جے کا مطلب ’’نیلے رنگ کا پرندہ‘‘ ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *