fb mark 808x454

مارک زکر برگ نے ملازمین کو خوشخبری سنادی

21 views

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی ماہر مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک ملازمین کیلئے ایک نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غانیہ نورین

ایک عالیشان اور پرسکون گھر کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہر شخص ایڑی چوٹی کا زور لگا کر خواب کی تکمیل کیلئے لگ جاتا ہے تاہم فیس بک ملازمین کی یہ دیرانہ خواہش جلد پوری ہونی جارہی ہے کیونکہ مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے ملازمین کو نئے گھر کی خوشخبری سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ کے ذہن میں کافی دیر سے یہ منصوبہ جنم لے رہا تھا، تاہم اب انہوں نے اس کو عملہ جامہ پہنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیٹا ہیکنگ: اپنا فیس بک اکاؤنٹ کس طرح محفوظ کریں؟؟؟

اب وہ اپنے فیس بک ملازمین کیلئے ایک ایسا نیا شہر تعمیر کرنے جا رہے ہیں جہاں ناصرف وہ رہائش اختیار کر سکیں گے بلکہ انھیں اس میں دنیا بھر کی سہولیات دی جائیں گی تاہم یہ خبریں بھی سننے میں آ رہی ہے کہ یہ گھر صرف ان ملازمین کو ہی دیئے جائیں گے جن پر لازم ہوگا کہ وہ فیس بک کی نوکری نہ چھوڑیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ نے کئی برس قبل اپنے ملازمین کو یہ پیشکش بھی کی تھی کہ اگر وہ آفس سے قریب رہائش اختہار کریں تو انھیں زیادہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جارہا ہے؟؟

مارک زکربرگ یہ نیا شہر کیلیفورنیا میں تعمیر کرنے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے 59 ایکڑ زمین خرید رکھی ہے، فیس بک ملازمین کے اس شہر میں ہزاروں اپارٹمنٹس ہونگے، ان اپارٹمنٹس انتہائی مناسب قیمت میں ملازمین کو فراہم کیا جائے گا۔

فیس بک شہر میں ہوٹل، ریسٹورینٹس، ہسپتالوں، کیفے اور سپر مارکیٹس سمیت تمام ممکنہ سہولیات موجود ہونگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *