woman1 808x454

خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا۔۔۔۔ نوکری سے فارغ

36 views

جھوٹ بول کر فٹ بال میچ دیکھنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، میچ کے دوران لی گئی فوٹیج باس کے ہاتھ لگ گئی ، جس پر مالک نے خاتون کو نوکری سے نکال دیا۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق فٹبال میچ دیکھنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا ، نینا فاروقی نامی خاتون نے یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل دیکھنے کیلئے سے آفس سے اپنی بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لی اور دوست کے ساتھ میچ دیکھنے چلی گئی پر خاتون کی قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور میچ انجوائے کرتے ہوئے نینا فاروقی کے باس نے اسے ٹی وی پر دیکھ لیا تھا۔

میچ کے اگلے دن خاتون کو اس کے باس نے فون کر کے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع دے دی، اس واقعہ پر خاتون کا کہنا تھا کہ آفس میں کام بہت تھا اس لیے مجھے معلوم تھا کہ چھٹی نہیں ملے گی تو اس لیے میں نے بیماری کا بہانہ بنایا اور سوچاکہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں اس پر کسی کی نظر نہیں جائے گی اور میں آرام سے میچ دیکھ لوں گی۔

مزید پڑھیں: اٹلی یوروکپ کا نیا چیمپیئن بن گیا

خیال رہے کہ یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، مگر میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا اور اس موقع کو غنیمت سمجھ کر انگلش کپتان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *